کویتی سرمایہ کارپاکستان میں انویسٹمنٹ کے خواہشمند ہیں، ڈاکٹر ظفر احمد

کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر ظفر احمد نے کہا ہے کہ کویتی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرعزم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک سے گفتگو میں کیا جنہوں نے ان سے پاکستانی سفارت خانہ میں ملاقات کی۔کویت میں پاکستان کے قابل فخر بزنس مین شمشاد خان تنولی اور سابق انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی و کوچ احمد گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب ظفر اقبال کا پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک  سے ملاقات کر رہے ہیں ۔معروف بزنس مین شمشاد خان تنولی بھی موجود ہیں
کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب ظفر اقبال کا پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک سے ملاقات کر رہے ہیں ۔معروف بزنس مین شمشاد خان تنولی بھی موجود ہیں

 

سفیر پاکستان نے بتایا کہ کویتی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں تو سرمایہ کار پاکستان آئیں گے۔ ڈاکٹر ظفر احمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کویت میں پاکستانیوں کو سفارت خانے کی جانب سے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کو ایشین کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں افغانستان کے خلاف میچ کے لئے خوش آمدید کہتے ہوئے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے سفیر پاکستان کو سپورٹس جرنلسٹس کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستانی سفارت خانہ کے توسط سے کویتی صحافیوں کے وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اس موقع پر امجد عزیز ملک نے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر احمد کو پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز کی سرگرمیوں سے متعلق شائع ہونے والا چائنہ ونڈو میگزین بھی پیش کیا۔

کویت میں پاکستان کے سفیر عزت مآب ظفر اقبال اور سابق انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی و کوچ احمد گل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed