گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہ ڈھنڈ سہولیات سے محروم

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہین مسلم ٹان بوستان بر 2 شاہ ڈھنڈ میں تعلیمی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ سکول میں پینے کے صاف پانی، بجلی اور فرنیچر جیسی بنیادی ضروریات تک میسر نہیں، جس کی وجہ سے طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی کی بورڈ خراب ہونے کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔اسی طرح پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی نے بھی صورتحال مزید خراب کر دی ہے، موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بچیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کلاس رومز میں ٹوٹی پھوٹی کرسیاں بیٹھنے کے لیے مناسب فرنیچر موجود نہیں، جس کی وجہ سے بچیاں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ سرد زمین پر بیٹھنے سے طلبات کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ تدریسی عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔والدین اور علاقہ مکینوں نے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سکول کی حالت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ بچیوں کو ایک محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed