ریلوے میں ایک ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔پشاور ڈویژن سمیت اٹھ ڈویژنز میں ایک ہزار اسامیوں کے لیے 15 لاکھ سے زائد امیدوارو سامنے ائے ہیں سب انسپکٹر لیگل۔اسسٹنٹ سب انسپیکٹر۔اور کانسٹیبل کی اسامیوں کی بھرتی کے لیے فزیکل امتحان کا عمل گزشتہ روز سے شروع کر دیا ہے پشاور ڈویژن میں امیدواروں کی جسمانی پیمائش اور دوڑ کا عمل جاری ہے سیکیورٹی صورتحال کے باعث بھرتی کے عمل کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جسمانی پیمائش اور دوڑ کے عمل میں گزشتہ روز درجنوں امیدوار باہر ہو گئے ہیں جن میں خواتین امیدوار بھی شامل تھے جعلی امیدواروں کی شکایات کے حوالے سے سخت نگرانی کا عمل شروع کیا گیا ہے اور گزشتہ روز 13 جعلی امیدواروں کو ٹیسٹ سینٹر سے گرفتار کر لیا ہے ایک ہزار سے زائد اسامیوں اور فزیکل امتحان کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد دیگر مراحل شروع کی جائیں گے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے۔







