امریکا میں نایاب ہائبرڈ پرندہ دریافت

سائنسدانوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک نایاب ہائبرڈ پرندے کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین حیاتیات نے ایک غیر معمولی پرندے پر دستاویزی فلم بنائی ہے جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گرین جے اور بلیو جے کی اولاد ہے۔اس تحقیق کے مصنف برائن اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ دو الگ الگ نسل کے پرندوں ایک دوسرے سے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملے۔واضح رہے کہ 1950 کی دہائی تک وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والا پرندہ گرین جے میکسیکو سے بمشکل جنوبی ٹیکساس پہنچ سکتا تھا جبکہ بلیو جے جو مشرقی امریکا میں عام ہیں وہ صرف مغرب میں ہیوسٹن تک پہنچتے ہیں۔اس لئے ان دونوں پرندوں کے درمیان ملاقات ہونا تقریبا ًنہ ہونے کے برابر تھی۔ لیکن پھر آہستہ آہستہ گرین جے امریکا کے شمال تک پہنچ گئے جب کہ بلیو جے بھی مغرب تک پہنچ گئے یعنی اب یہ الگ الگ نسل کے پرندے ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed