دنیا کی پہلی اے آئی وزیر کا البانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب

البانیہ میں مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی وزیر نے پارلیمنٹ میں اپنا پہلا خطاب کیا ہے۔خطاب میں اے آئی جنریٹِڈ وزیر نے کہا کہ میں یہاں انسانوں کی جگہ لینے کیلئے نہیں ہوں بلکہ اِن کی مدد کرنے کیلئے ہوں، کچھ لوگوں نے مجھے غیر آئینی کہا ہے کیونکہ میں انسان نہیں ہوں۔مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی وزیر نے مزید کہا کہ میں آپ کو یاد دلاتی چلوں آئین کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اقتدار میں رہنے والوں کے غیر انسانی فیصلوں سے ہے۔ یاد رہے کہ البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما نے گزشتہ ہفتے دنیا کے پہلے AI-generatedحکومتی وزیر کا تقرر کیا تھا۔اے آئی وزیر کا نام البانوی زبان میں ڈیلا یعنی سورج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed