حیات آباد اور پھندو سے 2 نعشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے ان افراد کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق پھندو کے علاقے اخون آباد سے برامد ہونے والی نعش کی شناخت اسماعیل ساکن اخون آباد سے ہوئی، اس پر پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متوفی نشہ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے۔ادھر حیات آباد سے برآمد ہونے والی نعش کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس نے متوفی کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔







