خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، لاہور، مری، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مھسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔زلزلہ رات 12 بج کر 18 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے مردان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔اس موقع پر گھروں میں سوئے افراد اٹھ کر باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔اس کے بعد رات 12 بج کر 38 منٹ پر4.6 شدت کے آفٹر شاکس اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed