نیشنل کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں میں پشاور کی تیسری پوزیشن

نیشنل کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ نے پہلی، لاہور دوسری اور پشاور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیڈٹ نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد گوجرانوالہ میں ہوا، جس میں ملک کے 26 شہروں سے 160 سے زائد پہلوانوں نے شرکت کی۔ یہ مقابلے 10 سے 17 سال تک کے کیڈٹ ریسلرز کے درمیان 30 کلوگرام سے لے کر 125 کلوگرام تک کی 14 مختلف ویٹ کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے۔ میڈلز کی دوڑ میں گوجرانوالہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گولڈ، 5 سلور اور 5 براؤنز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لاہور نے 5 گولڈ، 5 سلور اور 4 براؤنز کے ساتھ دوسری جبکہ پشاور نے ایک گولڈ، 3 سلور اور 6 براؤنز کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ ڈویڑنل سپورٹس آفیسر فیصل عامر خان نے کامیابی حاصل کرنے والے پہلوانوں میں انعامات، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ مقابلے کا انعقاد ڈویژن گوجرانوالہ اسپورٹس آفس اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اور ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ نے اعلان کیا کہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے گوجرانوالہ میں خصوصی تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، جہاں انہیں دو ماہ تک تربیت دی جائے گی۔ ان کھلاڑیوں کو اکتوبر میں بحرین میں ہونے والے یوٹھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھیجا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed