کوہاٹ میں یتیم بچوں کی وراثت کی رقم ہڑپنے کے لئے بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔کوہاٹ تھانہ صدر کی حدود میں محلہ گڑھی مواز میں دن دہاڑے مقتولہ تبسم زوجہ فدا حسین مرحوم کو پیسوں کی خاطر اپنے سفاک بھائی ملزم واصف اور ظالم بہن ملزمہ یسری نے انتہائی بے دردی سے قتل کیا۔ظالموں نے تین یتیم بچوں کے سامنے ان کی ماں کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا جبکہ بچوں نے گھر سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔مقتولہ تبسم کو مرحوم خاوند کی وراثت کے پچاس لاکھ روپے ملے جو کہ ملزمان کسی بھی طرح مقتولہ سے لینا چاہتے تھے مقتولہ کے انکار پر سفاکیت سے قتل کر دیا۔







