*پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جشنِ آزادی کا شاندار انعقاد کیا جائے گا*
*خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و آمور نوجوانان سید فخرجہان تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے*
جشن آزادی کے تقریبات کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام آج 13 اگست بروز بدھ، پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ایک شاندار اور یادگار پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
یہ تقریب رات 8 بجے سے 12 بجے تک ملی جوش و جذبے اور تفریح سے بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ سجائی جائے گی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سید فخر جہان ہوں گے۔
آزادی کی خوشیوں کو چار چاند لگانے کے لیے دلکش آتش بازی، میجک کرتب (میجک شو)، موسیقی کے دل موہ لینے والے پروگرام، جمناسٹک، مارشل آرٹس کی شاندار پرفارمنس، روایتی رقص، علاقائی ثقافتی سرگرمیاں، نیلام گھر اور فیملیز و بچوں کے لیے خصوصی تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
شرکاء کو پاکستان کے قیام اور آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی یکجہتی، امن اور خوشحالی کے عزم کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
تقریب میں شہری، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی جو اس تقریب کو ایک یادگار ایونٹ بنائے گی۔
واضح رہے کہ جشنِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے اس تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سید فخر جہان نے منگل کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے حکام کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اور اس موقع پر جاری تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ملک کی آزادی کے اس اہم موقع کو ہر پہلو سے کامیاب اور یادگار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں تیاریوں کا بذاتِ خود معائنہ بھی کیا۔








