جشن آزادی فیسٹول ، بیڈمنٹن اور باسکٹ بال مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا ،ریجنل سپورٹس آفس پشاور اورضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے "معرکہ حق” اور جشنِ آزادی تقریبات کے سلسلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں بیڈمنٹن اور باسکٹ بال مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ منیر عباس ، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس یوسف آفریدی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ بیڈمنٹن مقابلوں میں بوائز ڈبل فائنل میں حسیب اور قاری عمر نے زید اور ریحان کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، لڑکیوں کے ڈبل فائنل میں عبیرہ اورفرح نے ثناءاور سونیا کو تین صفر سے شکست دی جبکہ لڑکیوں کے ڈبل فائنل میں عبیرہ اورفرح نے ثناءاور سونیا کو تین صفر سے شکست دی
اس موقع پر بیڈمنٹن فیمیل کوچ بشریٰ بھی موجود تھیں ۔ اس طرح باسکٹ بال خواتین فائنل میں بردرز کلب نے جانزکلب کو 25-17 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر دین محمد خان ،سیکرٹری راجمیر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔









