وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پولیس شہدا کے ورثا کو 50ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پولیس شہدا کے ورثا کو 50ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان، پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا، تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پولیس شہدا کے ورثا کو 50ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پختونخوا پولیس جن دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے، وہ کوئی عام مجرم نہیں، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہم نے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں، پولیس تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، 24 سو پولیس اہلکار مزید بھرتی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed