شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری کا چار روزہ دورہ سندھ مکمل

صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان اور امیر جماعت اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ، شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ نے 30 جولائی تا 2 اگست 2025 صوبہ سندھ کا چار روزہ تنظیمی دورہ مکمل فرمایا۔ اس دوران قائدنے وحدت المدارس الاسلامیہ کے مختلف اجلاسوں، مدارس اور تنظیمی اجتماعات میں شرکت کی، اہم خطابات فرمائے اور تعزیتی ملاقاتیں کیں۔مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ نے اپنے مختلف خطابات میں دینی مدارس کی اہمیت، تعلیمی معیار میں بہتری، طلبا کی دینی و اخلاقی تربیت، اور وحدت المدارس الاسلامیہ کے اہداف و مقاصد پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ سندھ بھر کے علما، اساتذہ اور منتظمین نے آپ کی گفتگو کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور بھرپور تائید و حمایت کا اظہار کیا۔

خطبہ جمعہ کا اجتماع
وحدت المدارس الاسلامیہ سندھ کا صوبائی اجلاس جامعہ دارالقرآن لانڈھی میں صدر وحدت المدارس کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں ڈائریکٹر وحدت المدارس انجینئر محمد اسماعیل، صوبائی مسئول مولانا عبیداللہ، اور مختلف اضلاع کے مسئولین نے شرکت کی’بورڈ کی آئندہ پالیسی، امتحانات، اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور دو نئی تقرریاں بھی ہوئیں جن کے مطابق کراچی سٹی مسئول: مولانا مفتی محمد حامد طیبی’کراچی غربی مسئول: مولانا ادریس شامل ہیں ‘ بھینس کالونی میں سیٹھار قوم کے سربراہ حاجی گل سیٹھار کی دعوت پر انکے ڈیری فارم کا دورہ کیا، میزبان کی طرف سے حضرت شیخ صاحب کو روایتی سندھی اجرک کا تحفہ دیا’ امیر اشاعت التوحید والسنہ سندھ حکیم شمس اللہ صاحب کی رہائش گاہ "بونیر ہاس” میں صوبائی اجلاس میں شرکت اور مفصل تنظیمی خطاب کیا ۔
صدر وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان و امیر جماعت اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ کا حالیہ تنظیمی دورہ سندھ ہر پہلو سے کامیاب، مثر اور نتیجہ خیز رہا۔اس دورے کے دوران نہ صرف وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے کو تقویت ملی بلکہ جماعت اشاعت التوحید والسنہ، صوبہ سندھ میں بھی غیر معمولی استحکام پیدا ہوا۔ مختلف اضلاع میں اجلاس، مشاورتی نشستیں اور تربیتی پروگرامات منعقد ہوئے جن میں قائد محترم نے قیمتی رہنمائی فرمائی۔یہ دورہ، سندھ میں دینی و تعلیمی سرگرمیوں کے احیا، رابطوں کے فروغ اور تنظیمی مضبوطی کا مثر ذریعہ ثابت ہوا۔ سندھ کے علما، مدارس اور ذمہ داران نے مولانا محمد طیب طاہری حفظہ اللہ کی قیادت پر اعتماد اور محبت کا اظہار کیا۔ وحدت المدارس الاسلامیہ کے اہداف کی جانب مزید مضبوط پیشرفت کے لیے یہ دورہ سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed