کوہستان سکینڈل: نامزد ٹھیکیدار یحیی کی عبوری ضمانت خارج

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں نامزد ٹھیکیدار یحیی کی عبوری ضمانت درخواست عدم پیروی پر خارج کردی اورملزم کو دی گئی عبوری ضمانت واپس لے لی۔ احتساب جج کے جج محمد حامد مغل نے عبوری ضمانت درخواست پر سماعت شروع کی تو اس دوران نیب پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ٹھیکیدار ہے جس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ملزم اپر کوہستان سکینڈل میں نامزد ہے جس کے بعد ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت درخواست دی ہے۔ دوران سماعت ملزم پیش نہیں ہوئے تو عدالت نے عدم پیشی پر عبوری ضمانت درخواست خارج کردی اور ملزم کو دی گئی عبوری ضمانت واپس لے لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed