الیکشن ٹریبونل ، تیمور سلیم جھگڑا کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

الیکشن ٹربیونل پشاور نے پی کے 79 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے اسکے حلقے کی انتخابی نتائج تبدیل کرنے کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر متعلقہ کامیاب قرار دیئے جانے والے امیدوار اور الیکشن کمیشن حکام کونوٹس جاری کرکے سماعت 12 اگست تک کے لئے ملتوی کردی ۔کیس کی سماعت ٹربیونل کے جج جسٹس (ر)لال جان خٹک نے کی درخواست گزار تیمور سلیم جھگڑا کے وکیل علی گوہردرانی ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ پہلے الیکشن ٹربیونل نے ان کیس کو سنا تھا، الیکشن ٹریبونل کے جج پر ایک فریق نے اعتراض کیا، جج نے کیسز سننے سے معذرت کرلی، ہماری استدعا ہے کہ ان درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوں، قانون کے مطابق الیکشن کیس پر 180 دن کے اندر فیصلہ ہونا ہے، 8 فروری کے جنرل الیکشن میں اتنخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا تھا فارم 45 کے مطابق پے کے 79 پر ازاد امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کامیاب ہوا تھا جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں تاہم فارم 47 میں ہمیں ہرایا گیا کیونکہ الیکشن کے نتائج تبدیل کردیئے گئے عدالت نے مخالف فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed