پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے کر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔

پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے کر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔

 

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کا ایک اور مظاہرہ ہوا، جنہوں نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ کپتان محمد حفیظ نے 23 اور شرجیل خان نے 21 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کے لیے والٹن نے 42، براؤوا اور پرکنز نے 30-30 رنز کی اننگز کھیلیں۔پاکستان کے بولرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، خاص طور پر رومان رئیس جنہوں نے صرف 3 اوورز میں 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ عامر یامین اور سہیل تنویر نے بھی 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed