یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (UVAS)، سوات کی اکیڈمک کونسل کی دوسری میٹنگ مورخہ 25 جولائی 2025 کو منعقد ہوئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں صدارت وائس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کی۔جس میں ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر نداء اللہ،ڈاکٹر محمد طیب خان،ڈاکٹر عجب خان،ڈاکٹر محمد شاہکار عذیر، ڈاکٹر آثار علی شاہ ،ڈاکٹر آثار علی شاہ،ڈاکٹر شہزاد احمد،ڈاکٹر زہرا انوار،ڈاکٹر مریم اقبال،ڈاکٹر مریم اقبال اور ڈاکٹر خرم ادریان شاہ نے شرکت کی، اس کے علاوہ بھی اجلاس میں بیرون ماہرین نے شرکت کی جس میں پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان – ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، گومل یونیورسٹی ،ڈاکٹر محمد کمال شاہ ـ اسیوسیٹ پروفیسر فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، گومل یونیورسٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام فیکلٹیز سے متعلق مختلف تعلیمی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور 09 مختلف ڈیپارٹمنٹس میں فال سمسٹر 2025 میں ایڈمیشنز کی منظوری دی گیئ۔ اراکین اور ماہرین کی جانب سے قیمتی تجاویز پیش کی گئیں جن کا مقصد تعلیمی معیار اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللّٰہ نے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔







