سینیٹ الیکشن, اراکین کیلئے لذیذ کھانوں کا اہتمام

ویب ڈیسک :  سینیٹ الیکشن کے دوران صوبائی اسمبلی اراکین کیلئے لذیذ کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا، اور سیاسی گرما گرمی کے دوران صوبائی اسمبلی اراکین تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ساتھ ان پکوانوں سے لطف اندوز ہونے لگے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے روز ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب سخت سیاسی ماحول کے بیچ ارکان اسمبلی لذیذ کھانوں کی خوشبو سے کھنچے چلے آئے، اور تمام سیاسی تلخیاں وقتی طور پر پس پشت ڈال کر ظہرانے سے لطف اندوز ہونے لگے۔
اسمبلی لان میں سینیٹ پولنگ کے دوران ارکان اسمبلی کے لیے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں نمکین تکے، چکن قورمہ، سیخ کباب، کابلی پلاؤ، کھیر اور دیگر روایتی پکوان شامل تھے، مجموعی طور پر دس اقسام کے کھانے پیش کیے گئے، جن کی خوشبو نے اسمبلی کی فضا بدل دی۔
ذرائع کے مطابق کھانے کے وقت سیاسی وابستگیاں اور اختلافات ایک طرف رکھ دیے گئے اور تمام ارکان نے خوشگوار ماحول میں کھانے کا بھرپور لطف اٹھایا، یہ لمحات جہاں سیاسی کشیدگی عروج پر تھی، وہیں کھانے کی میز پر یکجہتی اور خوش مزاجی کا نادر نظارہ بھی سامنے آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed