ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، جس میں 7افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی سینٹرل کرم میں سفر کے دوران کھائی میں گری۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی جب کہ مقامی لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔







