اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں 60کروڑ کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے اکاؤنٹ میں 60کروڑ روپے ٹرانزیکشن کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
نیب ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کوہستان سکینڈل میں نیب پیشی کے دوران ان کے اکاؤنٹ میں 2024 کے دوران 60کروڑ روپے ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔
پیشی کے دوران اعظم سواتی نے اس ٹرانزیکشن کو پراپرٹی کے لین دین بقیہ پیسے ظاہر کئے تاہم یہ لین دین 2016 میں کی گئی جس کی مالیت 2 کروڑ کے قریب تھی۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن میں بڑا تضاد پایا گیا جس کی بنیاد پر اعظم سواتی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے ۔
گزشتہ جمعرات کو اعظم سواتی کو بیرونی ملک علاج کے لئے جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا تھا جس کے خلاف انہوں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت اس حوالے سے نیب اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا۔
اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ چونکہ پہلے سیاسی کیسز میں اعظم سواتی کا نام سیاسی بنیادوں پر ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں جس کو عدالت نے ہٹایا تھا تاہم اب مالیاتی معاملات کے حوالے ہوسکتا ہے نیب دوبارہ اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کر ے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed