پشاور کے علاقے رحمان بابا ہزار خوانی پانچ پیران کے قریبی خوڑ سے 8سالہ کمسن بچی کی مسخ شدہ نعش برآمد کرلی گئی ہے پولیس نے نعش سے متعلق مزید معلومات لینا شروع شروع کردی ، ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود ہزار خوانی خوڑ کے قریب ایک کمسن بچی کی نعش ملی ہے اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر امدادی ٹیم کے ہمراہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا، کمسن بچی کے والد سمیع اللہ سکنہ افغانستان حال گجر آباد نے تین یوم قبل تھانہ پھندو میں کمسن بچی طفلکہ (س) کی گمشدگی کی رپورٹ کی تھی گمشدگی رپورٹ پر اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوں پر انکوائری شروع کردی گئی ہے مزید کسی بھی پیش رفت سے بروقت اگاہ کیا جائیگا۔







