موٹر سائیکل سواروں کے مابین فائرنگ ‘3افراد زخمی

پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کے مابین فائرنگ کے باعث 3افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود رنگ روڈ پتنگ چوک پر موٹر سائیکل سواروں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فقیر آباد عمر آفریدی اور تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ جائے وقوعہ سے خالی خول و دیگر شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں۔واقعہ کے حوالے سے اصل حقائق جاننے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed