کرم میں بارودی سرنگوں کے دھماکے،4افراد جاں بحق

ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ شرم خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو پاراچنار میں طبی امداد دینے کے بعد پشاور روانہ کردیا گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد لکڑیاں لینے کے لیے پہاڑی علاقے کی جانب جارہے تھے،ڈی پی او ضلع کرم حبیب اللہ کے مطابق پیواڑ کے سرحدی علاقے شرم خیل میں بارودی سرنگ پھٹنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق نواب علی،عامر حسین ،ہدایت حسین اور منظر علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد قونین ،شفاعت حسین ،حسن غلام ہسپتال لائے گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پشاور روانہ کردیا گیا قبائلی عمائدین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائے کیونکہ دھماکہ امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ڈی پی او حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ جائے دھماکہ پر پولیس کی ٹیمیں بھجوائی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے زخمی قونین اور حسن غلام نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پہاڑی کے قریب پہنچ رہے تھے کہ اس دوران پر بارودی سرنگ پھٹنا شروع ہو گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ان کے چار ساتھی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو گھوڑے بھی موقع پر ہلاک ہو گئے۔قبائلی عمائدین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے میں جاری امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed