پشاور اور وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 5خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، اس دوران 5 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں آپریشن کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 خوارج مارے گئے، ان میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، دہشت گرد خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed