پشاور، سی ٹی ڈی پولیس افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

شعیب جمیل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے تین اعلی افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی ہے ۔اے ٹی سی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کاروائی شروع کی تو اے آئی جی سی ٹی ڈی ، ایس پی سی ٹی ڈی اور انسپیکٹر سی ٹی ڈی افتخار خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے تینوں افسران کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور پولیس کے اعلی حکام کو تینوں افسران کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ، تینوں افسران کے خلاف دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کاروائی زیر سماعت افسران نے دہشت گردی کے مقدمہ نمبر 63 میں ریکارڈ پیش نہیں کی جبکہ عدالت نے بار بار ریکارڈ پیش کرنے کے لیے نوٹسز جاری کیے ، جس کے بعد عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر اے ٹی سی کورٹ نے تینوں افسران کے خلاف دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کاروائی شروع کی اور تینوں افسران کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed