بھارتی جارحیت، گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج پشاور میں واک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ڈاکٹر محمد اسماعیل خان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ سپیرئیر سائنس کالج پشاور کے زیر اہتمام یوم یک جہتی پاکستان واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت سائنس کالج پشاور کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسماعیل خان، حیات آباد کالج کے پرنسپل پروفسیر منور عالم، چیئرمین پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اسحاق وردگ اور لیکچرر محمد عمران نے کی۔واک میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک آرمی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔واک سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف کاروائی کی جائے۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔بھارتی جارحیت سے دنیا کا امن خطرے میں پڑ چکا ہے۔مودی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔







