کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنیوالے ملزم کو 5 سال قید’ 30 ہزار جرمانہ

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی نے دہشت گردی سمیت کالعدم تنظیم کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔گزشتہ روز فاضل جج محمد اقبال خان کی عدالت نے ملزم محمد شعیب کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت شروع کی تو اس سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اہم کاروائی کے دوران گرفتار کیا تھا جوکہ کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کررہا تھا جن کے قبضے سے لیٹر پیڈ بھی برآمد کیے گئے تھے ملزم کے خلاف باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کیا گیا ۔ اسکے خلاف عدالت میں استغاثہ نے تمام شہادتیں اور ثبوت بھی پیش کئے ۔ فاضل عدالت نے وکلا کے دلائل اور شواہد کی بنیاد پر ملزم شعیب کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed