9 مئی کے احتجاج میں جلائے جانے والے ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ نو مئی 2023کو ہونے والے احتجاج کے دوران شر پسند عناصر نے ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر پر حملہ کیا تھا اور بلڈنگ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
اس احتجاج کے دوران اہم ترین ریڈیو بھی چوری کرلئے گئے تھے، جبکہ اگ لگنے کے باعث پوری بلڈنگ متاثر ہوئی تھی، عمارت کے مین گیٹ کو بھی چور اپنے ساتھ لے گئے تھے، تاہم مختلف کاروائیوں کے دوران اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
9 مئی کے احتجاج میں جلائے جانے والے ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر کی تعمیر و مرمت کا کام ڈیڑھ سال بعد شروع ہو گیا ہے، تاریخی بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کا کام گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ہے، متاثرہ مقامات کی ترئین اور آرائش کا کام عید الفطر تک مکمل کیا جائے گا۔
تعمیر و مرمت کے جاری پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بلڈنگ کے اندرونی مختلف مقامات کی تعمیر و مرمت کا کام کیا جائے گا نو مئی ہونے والے احتجاج میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر اہم تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا ۔
ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا







