خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ رات بھر سے جاری ہے، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، اور لوگوں نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، پشاور میں بارش سے جہاںموسم سرد ہو گیا ہے، وہیں جا بجا بارش کا پانی کھرا ہونے سے راہگیروں اور سکول جاتے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
پشاور کے علاوہ صوابی ، نوشہرہ اور ہری پور کے اضلاع میں بھی بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے، نوشہرہ میں رات گئے سے شیدید بارش کا سلسلہ جاری ہے.
ضلع ہری پور کی تینوں تحصیلوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواوں کا راج برقرار ہے، جس سے جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی، لیکن اس کے ساتھ ہی بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہو گیا، بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان ہیں. بجلی بندش سے انٹرنیٹ صارفین کو ضلع بھر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
ضلع ہری پور میں بارش کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم از کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 4 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے.
خیبرپختونخوا: پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بارش، موسم سرد







