پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا، بدمعاشی کی تو بد معاشی کریں گے۔مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا۔سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی تک پہنچائوں گا۔مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے ہیں۔جنید اکبر نے کہا کہ آج تاریخ کی پہلی حکومت ہے کہ جنکو زبردستی حکومت دی گئی، شرافت کی زبان سمجھتے ہیں، بدمعاشی کی تو بد معاشی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا اعتماد وزیرِ اعلی پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،







