جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ،4جوان شہید

جنوبی وزیرستان اپر میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی رغزائی پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ 4 فروری کی رات 8 بجے کیا گیا، جس میں دہشتگردوں نے 73 PR/21 بریگیڈ/ایف سی کے پی ساؤتھ سے فائرنگ کی۔حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سی کیو ایم ایچ سعید، سپاہی باسط، سپاہی طلحہ عزیز اور لانس نائیک احمد خان شامل ہیں۔ زخمیوں میں نائب صوبیدار غفور، حوالدار افضل، حوالدار امجد، سپاہی نصیب اللہ، لانس نائیک عمر حاند، سپاہی صادق اور لانس نائیک موسیٰ شامل ہیں، جن میں سے تین اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed