چیمپئنزٹرافی, میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

چیمپئنزٹرافی کے امپائرز پینل میں 12امپائرزشامل ہیں اور پاکستان کے احسن رضا بھی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔

تین ریفریز چیمپئنز ٹرافی میں فرائض سرانجام دیں گے جن میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔

امپائرز میں کماردھرماسینا، کرس گیفنی، مائیکل گف، ایڈریان ہولڈ اسٹوک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈکیٹل برو، پال رائفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈنی ٹکر، ایلیکس وارف اور جوئیل ولسن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed