خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ،اسلام آبادسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے درمیان دوستی میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کل بروز یکم فروری کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے ممتاز سپورٹس جرنلسٹس شامل ہیں،رسجا کے صدر محسن علی اور کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔توقع ہے کہ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے دونوں ٹیموں کے درمیان اس میچ کے انتظامات خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے کئے ہیں۔ محدود اوورز کے اس میچ کے انعقاد کا مقصد سپورٹس جرنلسٹس کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن( اے آئی پی ایس ایشیاء )کے سیکرٹری جنرل امجدعزیز ملک نے سپورٹس جرنلسٹس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کو اہم اقدام قراردیاہے۔







