خیبر پختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر مالی مدد کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوام دوست اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثا کی مالی معاونت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed