شعیب جمیل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انعام اللہ وزیر نے توہین قرآن کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی اور ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم جاری کردیا ۔گزشتہ روز درخواست کے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا ملزم عبد الماجد نے سوشل میڈیا پر قرآن کی توہین کی تھی اور توہین آمیز مواد سوشل میڈیا کے مختلف ایپس پر شیئر کی جس کے خلاف حیات آباد کے امان اللہ نامے رہائشی نے سائبر کرائم کو تحریر شکایت کی جس کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیکا ایکٹ اور 295 اے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم کو حراست میں لیا گیا ، ملزم نے گرفتاری کے بعد عدالت سے رجوع کیا اور ضمانت درخواست دائر کردی ، عدالت نے دلائل مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد ہونے پر ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی اور انہیں جیل میں بند رکھنے کا حکم جاری کردی







