سرحد بزنس الائنس کاپراپرٹی ٹیکس پر جامع ورکنگ پیرتیارکرنیکا فیصلہ

سرحد بزنس الائنس کے پیٹرن ان چیف اور سابق گورنر حاجی غلام علی کی صدارت میں کو چیئرمین سراج الدین کے دفتر میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں صنعت و تجارت، کاروباری برادری کو درپیش مسائل، ماحولیاتی چیلنجز، اور صنعتی شعبے کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکا نے ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماحولیاتی مسائل، پراپرٹی ٹیکس، اور دیگر اہم معاملات پر ایک جامع ورکنگ پیپر تیار کیا جائے گا، تاکہ ان امور پر مختلف محکموں اور صوبائی حکومت سے بات چیت کی جا سکے۔انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتمشاورتی میٹنگ سے قبل، حاجی غلام علی نے کو چیئرمینز ایس بی اے محمد اسحاق، سراج الدین، شارخ خان، اور غلام بلال جاوید صدر پشاور ٹریڈرز چیمبرکے ہمراہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔وفد نے ڈاکٹر مقبول خان سی ای او میڈیکون فارما اور صدر خیبر پختونخوا فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایش کی خیریت دریافت کی، جو حال ہی میں ایک کامیاب سرجری سے گزرے ہیں۔ ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور دوا سازی کی صنعت میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہا گیا۔ ڈاکٹر مقبول خان نے وفد کے دورے اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔مرحوم امین اللہ خان کے ایصال ثواب کے لیے دعاوفد نے ممتاز صنعت کار اور لیگیسی فارما کے سی ای او بشیر خان کے بھائی امین اللہ خان کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر حاجی غلام علی اور دیگر شرکا نے مرحوم کی بزنس کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔سرحد بزنس الائنس نے کاروباری برادری کی حمایت اور علاقائی ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed