صحافیوں کی فیملیز کیلئے چاچایونس پارک میں رنگا رنگ فن فیئر

پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کے بچوں و فیملیز کیلئے رنگا رنگ فن فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں کے بچوں و فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خوب تفریح کی اس موقع پر بچوں کو گفٹ بھی دیئے گئے ۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے معروف تفریحی مرکزچاچا یونس پارک ہشتنگری میں منعقدہ تفریحی پروگرام میں بچے اور بڑے منی ٹرین، سلائڈز سمیت دیگر مختلف جھولوں اور چاچا یونس پارک میں موجود دیگر تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے،

بچوں نے آئس کریم اور خواتین اور صحافیوں نے گرما گرم کشمیری چائے سے لطف اٹھایاجبکہ آخر میں صحافیوں اور انکی فیملز کیلئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔اس سلسلے میں فیملیز اور بچوں کو گائیڈ کرنے کیلئے کمیٹی اراکین کی جانب سے رہنمائی فراہم کی گئی ۔ پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ،جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی، طیب عثمان،عمران ایاز اور انکی ٹیم جن میں عمران یوسفزئی، ارشاد علی خان، علی عباس، جہانزیب سرحدی ،عاصم شیراز، عمران یوسفزئی ،شکیل صدیقی،شاہد آفریدی، اسد خان اور دیگر قیادت شامل تھی نے صافیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی اس موقع پر سینئر صحافی شمیم شاہد،ایم ریاض اور کاشف الدین سیدبھی موجود رہے۔ پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک اورسینئر صحافی ایم ریاض نے کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور کوشش ہوگی کہ اس میں ایسے تفریحی پروگراموں کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed