بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے جو ہم پاکستان کو لکھ کے دے چکے ہیں۔
بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات سےحکام کو آگاہ کردیاکہ وہ نیوٹرل وینیوزپرمیچزکھیلنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے دبئی بہترین جگہ ہے۔







