اے ٹی سی کورٹس میں 290 مقدمات زیر التواء

شعیب جمیل

خیبر پختونخوا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی اعداد و شمار سامنے جاری کر دی گئی ۔اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام اے ٹی سی کورٹس میں دہشت گردی کے مختلف نوعیت کے 290 مقدمات زیر التوا ہیں ، سب سے زیادہ 192 مقدمات پشاور کے اے ٹی سی کورٹس میں زیر التوا ہیں تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں اس وقت خیبر پختون خوا کے اے ٹی سی کی عدالت میں 290 مقدمات زیر التوا ہیں اس وقت پشاور کے اے ٹی سی کی عدالت نمبر ایک میں 64، اے ٹی سی پشاور عدالت نمبر دو میں 51 جبکہ اے ٹی سے پشاور کے عدالت نمبر 3 میں 71 مقدمات زیر التوا ہیں پشاور کے ان تینوں عدالتوں میں 190 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں دوسرے نمبر پر مردان کے اے ٹی سی کی عدالت میں24 مقدمات زیر التوا ہیں اسی طرح تیمرگرہ اے ٹی سی میں 20 ، کوہاٹ میں 19 اور ایبٹ آباد کے اے ٹی سی میں 17 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ سوات کے دو اے ٹی سی کورٹس میں چھ ، بنوں میں 5 مقدمات زیر التوا ہیں ڈی آئی خان اور بونیر کے اے ٹی سی کورٹس میں دو ، دو او ملاکنڈ بٹ خیلہ کے اے ٹی سی میں تین مقدمات زیر التوا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed