ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے اور اب ایک بھارتی ریاست میں گائے کے لیے لفظ آوارہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں ریاستی حکومت نے گائے کے لیے لفظ آوارہ جیسے الفاظ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور مویشی وگائے پالنے کے وزیر جورا رام کماوت نے اس سلسلے میں آج احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس سے قبل مہاراشٹر کی شندے حکومت کی جانب سے ریاست میں گائے کو ریاستی ماں کا درجہ دیا گیا تھا جس کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی انتہا پسندوں کی جانب سے اس حوالے سے مطالبات سامنے آ رہے تھے۔






