پشاورمیں جنگ میڈیا گروپ کے زیراہتمام تعلیمی نمائش

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنگ میڈیا گروپ کے زیراہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2024 کا بحیثیت مہمان خصوصی افتتاح کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ سینیٹر سرمد علی منیجنگ ڈائریکٹر جنگ میڈیا گروپ، پشاور پریس کلب کے صدر اور روزنامہ جنگ پشاور کے بیورو چیف ارشد عزیز ملک، ریجنل مارکیٹنگ ہیڈ جنگ میڈیا گروپ ہارون خان و دیگر انتظامیہ بھی موجود تھی، گورنر خیبرپختونخوا نے شیراز ارینہ ڈینز ٹریڈ صدر میں جنگ میڈیا گروپ کے زیرانتظام ایجوکیشن ایکسپو کو خیبر پختونخوا میں تعلیم کو فروغ دینے اور طلبا اور طالبات کی تعلیمی رہنمائی کیلئے قابل ستائش اقدام قرار دیا، انہوں نے اس موقع پر جنگ میڈیا گروپ کی انتظامیہ کے ہمراہ ایجوکیشن ایکسپو میں صوبہ کی یونیورسٹیوں سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں اور مختلف دیگر اشیاء کے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور اسٹالز پر موجود تعلیمی ماہرین و دیگر افراد سے معلومات بھی حاصل کیں، گورنر نے اس موقع پر ایجوکیشن ایکسپو میں شریک طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبہ میں فروغ تعلیم کیلئے ایسی تعلیمی نمائش کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے جس پر جنگ میڈیا گروپ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2024 میں صوبہ کے طلباء و طالبات کو ایک چھت کے نیچے صوبائی، ملکی و غیرملکی تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم اور تعلیمی رہنمائی کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں، گورنر نے کہا کہ جنگ گروپ صحافتی ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ سماجی خدمت میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ملکی سطح پر عوامی مسائل ہو یا تعلیم کے میدان میں طلبہ کی رہنمائی ہو جنگ گروپ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو سے طلباء و طالبات کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے مناسب فیصلہ کرنے میں معاونت ملے گی، انہوں نے ایسے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے متعلق اپنے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed