اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے زیر اہتمام حضرت الرحمان حضرت کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب اور محفل مشاعرے کا انعقاد

کوہاٹ (ادبی رپورٹ ) اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے زیر اہتمام اج یکم ستمبر 2024 بروز اتوار باچا خان لائبریری کوہاٹ کے ایوب صابر ھال میں پشتو زبان کے نامور شاعر اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے سابقہ صدر اور سرپرست اعلی حضرت الرحمان حضرت مرحوم کی پہلی برسی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پورے کوہاٹ ڈویژن سے شعراءکرام اور ادبا نے شرکت کی ۔ اس پروقار تقریب میں کمشنر کوہاٹ دویژن جناب سید معتصم باللہ شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ یہ تقریب دو ادوار پر مشتمل تھی ۔ پہلی نشست جو کہ حضرت الرحمان حضرت مرحوم کے متعلق تھی ۔ اس کی صدارت پشتو زبان کے نامور شاعر جناب سعید رھبر نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی کمشنر کوہاٹ ڈویژن جناب سید معتصم باللہ شاہ اور سماجی کارکن ایثار علی بنگش ، سیاسی شخصیت محمود الاسلام ایڈوکیٹ، پروفسیر ڈاکٹر وزیر شادان، پروفیسر عزیز قریشی ، ملک محمد عمر خوگ، عمر دراز عمر بطور اعزازی مہمان اسٹیج پر موجود تھے ۔
پہلے حصے کی نظامت کے فرائض تنظیم کے جنرل سیکرٹری سید معصوم شاہ معصوم نے سر انجام دیئے ۔ مولانا عبدالحلیم الحکیمی نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ اغاز کیا اور سب حاضرین کے ساتھ ملکر حضرت الرحمان حضرت مرحوم اور اج وفات پانے والے شاعر ودود ھشتنغری کے لیے خصوصی اور عام مسلمانوں کیلئے دعا ئے مغفرت کی ۔ ملت خان افریدی نے خوبصورت انداز میں نعت شریف پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ۔

اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے صدر محترم جناب فیروز خان صادق نے مختصراور جامع الفاظ میں حضرت الرحمان حضرت مرحوم کی ادبی اور سماجی خدمات کا جائزہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت الرحمان حضرت ایک اصول پرست شخصیت تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ کوشیش کی کہ ہر تنظیم کو قانون اور قاعدے کے مطابق چلایا جائے ۔ اس مقصد کیلئے ان کے پاس کئی تنظیموں کے ائین موجود تھے ۔ انہوں نے حکومتی اداروں سے حضرت الرحمان حضرت کے بچوں کو سرکاری ملازمت اور ان کی بیوہ کیلئے وظیفہ مقرر کرنے اور حضرت الرحمان کی کتاب سرکاری خرچے پر شائع کرنے کا مطالبہ کیا. کمشنر کوہاٹ ڈویژن جناب سید معتصم باللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعراء اور ادبا معاشرے کا حساس طبقہ ہے ۔ انہوں نے شعراء اور ادبا ء پر زور دیا کہ وہ اپنی قلم کے ذریعے میں معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے اپنی طرف سے شعراء کرام کے جائز مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ اس کے علاوہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر وزیر شادان، محمود السلام ایڈوکیٹ. درد آدم خیل، مکرم خان افریدی اور عمر دراز عمر نے بھی شاندار الفاظ میں حضرت الرحمان حضرت مرحوم کی خدمات سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔ جبکہ ان کے فرزند کاشف نے حضرت الرحمان حضرت کا لکھا کلام پیش کرکے ان کی یاد کو تازہ کیا ۔ سید معصوم شاہ معصوم نے اب تک کی تنظیم کی کارکردگی پیش کی ۔ اور کہا کہ ہم کوشیش کرتے ہیں کہ وفات پانے والے شعراء کرام کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیاس ٹلوال ، میاں سکندر شاہ سکندر، پروفیسر حمید الیاس ، پروفیسر ظفر تنہا ، افگار بخاری ، غازی سیال اور دیگر کی یاد میں اپنے وسائل کے مطابق تقاریب منعقد کی ہیں ۔ اس پروقار تقریب کے دوسرے حصے میں آزاد محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت جناب ڈاکٹر اقبال فناء نے کی جبکہ گل حبیب حبیب ، محمد جان عاطف ، نصیب گل افریدی اور مجروح خوشیگی بطور مہمان اسٹیج پر موجود تھے مشاعرے کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب خاموش خٹک نے سر انجام دیئے۔ محفل مشاعرہ میں مندرجہ بالا شعراء کے علاوہ کثیر تعداد میں شعراء کرام نے شرکت کی ۔ جن میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں ۔ ڈاکٹر شاکر اورکزئی. ذاکر اورکزئی. اتل افغان. نعمان محسن. حماد خٹک. شمس الاسلام شمس. ڈاکٹر صابر شینواری. ماسٹر شفیع اللہ. بخت جمال افریدی . غلام شیر افریدی. سرور سروری.
عمرفاروق عادل،، رحیم خان مجروح ، خان زمان اعظم ، رحمت شاہ رحمت ، حضرت ولی خان ، عاقب خوشحال ، سردار ھمراز، رضامین لیوال ، درویش اورکزئی، حامد سلیمان ، جاوید اقبال، گوہر ایوب گوہر، طارق شاہ قدردان ، ثاقب سالک، ڈاکٹر صابر شینواری ، رومان شاہ رومان، ملنگ جان شبیوال ، باگرام خٹک، افتخار شرر ،مجروح خویشگی ، نور مرجان ٹکور، خالد پختون درویش اورکزئی اور دیگر نے کلام پیش کرکے بھر پور داد وصول کی ۔ یہ بھر پور تقریب صح دس بجے سے لیکر دن دو بجے تک جاری رہی ۔ اخر میں تنظیم کی طرف سے مہمانوں کو دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا ۔ یوں یہ پروقار تقریب مولانا عبدلحلیم الحکیمی کی دعا خیر کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچی ۔
رپورٹ سید معصوم شاہ معصوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed