وزیراعلیٰ کا عوامی ایجنڈاپروگرام ، ڈی سی اپر چترال کا بونی ہسپتال کا دورہ

حنیف اللہ جان

اپرچترال میں وزیراعلیٰ کے پی ، کے گڈگورننس عوامی ایجنڈا پروگرام پر عملدراۤمد جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے رات گیارہ بجے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی موجودگی اور وارڈز میں داخل مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود سٹاف ممبرز کے حاضری رجسٹر چیک کیا اور جملہ سٹاف کو ڈیوٹی پر موجود پایا۔ ڈپٹی کمشنر نے جملہ سٹاف کو مریضوں کی صحیح دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ان کے لئے ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس کےعلاوہ عوامی ایجنڈا کے تحت ہیڈکوارٹر بونی اپر چترال میں دفاتر، ہسپتالوں ،سڑکوں اور گلیوں میں خصوصی صفائی مہم جاری ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے دن کے وقت بھی عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور خود صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا اور ڈی ایچ او کو تاکید کی کہ ٹی ایچ کیو بونی میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا خیال رکھا جائیں۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمان خلیل نے ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی اۤمین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا پر من وعن عملدراۤمد یقینی بنائیں ۔ اور اس کے تحت تمام کام اور خدمات مقررہ ٹائم لائن میں ہر صورت مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متبنہ کیا کہ عوامی ایجنڈا پر عملدراۤمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔عوامی حلقوں نے بونی ہسپتال میں صفائی مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی اۤمین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے کردار کو سراہاہے۔ اپنے دادی اماں کےساتھ اۤنیوالے ایک تیماردار نے ہسپتال میں صفائی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں اور ان کیساتھ اۤنیوالوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا احسن اقدام ہے۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ عوامی ایجنڈا مہم کو کامیاب بنانے کےلئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed