ارشد ندیم جیولین تھرو فائنل مقابلے میں کل نیزہ بازی کے جوہر دکھائیں گے

پیرس(نمائندہ خصوصی)

اولمپکس گیمز میں دوسری مرتبہ نیزہ بازی مقابلوں کافائنل رائونڈ کوالیفائی کرنے والے پاکستانی مایہ ناز اتھلیٹ27 سالہ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ اولمپک میں ملک وقوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، فائنل مقابلے میں کامیابی کے لئے قوم سے دعائوں کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس گیمز 2024میں پاکستان کے لیے میڈل کی امید ارشد ندیم نے 24 کروڑ پاکستانیوں کا خواب پورا کرنے کی جانب پہلا قدم لیتے ہوئے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.59 کی تھرو کرکے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم نے کہا کہ شائقین کی جانب سے سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں، فارم میں ہوں ، فٹ ہوں ، قوم میری کامیابی کے لیے دعا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ فائنل رائونڈ پر مرکوز ہے ،طلائی تمغے کے حصول کے لئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔پیرس اولمپکس گیمزکے نیزہ بازی کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی ہے، انہوں نے 86.59 میٹرکی تھرو کر کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ منگل کو کھیلے گئے جیولن تھرو کے کوالیفیکشن راؤنڈ کے گروپ بی میں شامل پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی،ارشد ندیم نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹرکی تھرو کرکے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ نیزہ بازی کے گروپ بی کے کوالیفیکشن راؤنڈ کو فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور ان کے دیگر رفقا کا نے بھی دیکھا اور پاکستانی اتھلیٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ سفیر نے ارشد ندیم کی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اب ارشد ندیم 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں نیزہ بازی کے جوہر دکھائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed