آپریشن نہیں ہونے دینگے، خیبرپختونخوا کے فیصلے خود کرینگے’ وزیراعلیٰ کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جمعہ کے روز بنوں میں امن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں امن کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ تمام مطالبات ایپکس کمیٹی سے منظور کرا لئے گئے ہیں،ایپکس کمیٹی اجلاس میں امن کمیٹی ایک ایک نکتے پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام مطالبات عوام کی خواہش کے عین مطابق منظور کئے گئے ہیں،اگر اس میں کوئی کمی بیشی رہ گئی ہے تو وہ بھی پوری کی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ نے بنوں میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر بنوں کے عوام اور مشران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے عوام اور مشران نے حالات کو خراب ہونے سے بچانے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن ہمارا حق ہے، ہم مانگیں گے نہیں بلکہ لیں گے، پشتونوں کی ایک تاریخ ہے جو صدیوں پر محیط ہے۔پاکستان کو بنانے میں پشتونوں نے قربانیاں دی ہیں اور کشمیر کی آزادی میں بھی پشتون کسی قربانی میں پیچھے نہیں رہے،ہم نے اپنی سر زمین سے وفاداری کیلئے اپنا خون بہایا ہے۔بعض لوگوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ قربانیاں دینی پڑی ہیں،امریکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ہمارے اوپر آپریشن کئے گئے ہیں’ بحیثیت وزیر اعلیٰ اعلان کرتا ہوں کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہم نے مٹی کی خاطر اور امن کی خاطر  اپنے گھر بار چھوڑے، خانہ بدوش بنے، دوسرے صوبوں میں ہمیں جس نظر سے دیکھا گیا ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ہمارے نام پر ڈالر لیکر خود کھانے پر بھی ہمیں تحفظات ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے، کسی کو فیصلے مسلط کرنے نہیں دیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنی تقریر میں کہا کہ مدارس کے بچے ہمارے دل کے قریب ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed