وزیر اعلیٰ کے احکامات پر بجلی چوری خاتمے اور بلوں کی ادائیگی کیلئے اہداف مقرر

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات پر پیسکو او رضلعی انتظامیہ نے بجلی چوری کے خاتمے اور بلوں کی ادائیگی کے لئے اہداف مقرر کردیئے ۔
مشترکہ حکمت عملی کے تحت صوبائی دارالحکومت پشاور میں 10ڈویژن کے لئے ضلعی افسران کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ۔
پشاور میں مجموعی طو پر روزانہ 175کنڈے ہٹانے اور 175نئے میٹرز لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ۔
لالہ سب ڈیژن، اسلامیہ کالج ، پیر بالا، راحت آباد اور توتھیہ میں 15 کنڈے ہٹانے اور 15میٹر لگانے ،اخوند آباد ،پھندو بابا ،اوپزئی، سفید ڈھیریاور لنڈی ارباب میں 20کنڈے ہٹانے اور 20میٹر لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed