پشاور رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں دخل اندازی کے نتیجے میں کئی فیڈرز میں فالٹ آ گیا اور شہر میں بجلی بند ہونے کے 24 گھنٹوں بعد بحال کردی گئی۔
ترجمان پیسکو کے مطابق فیڈرز میں فالٹ زبردستی گرڈ شروع کرنے کی وجہ سے آیا تھا، جس کے بعد 24 گھنٹے تک 12 فیڈرز میں حال بجلی بحال نہیں ہو سکی ، جس کی وجہ سے شہری و نواحی علاقوں میں لوگ ذہنی کرب کا شکار رہے اور کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا







