پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شعیب جمیل

ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ممریز خان خلیل نے بتایا کہ جولائی کے مہینے کی چھٹیاں ختم کردی ہیں، زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے لئے چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیرالتوا سول کیسز کو نمٹانے کے لئے جولائی میں خصوصی بنچز قائم کئے جائیں گے جو سول مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں گے۔

ممریز خان خلیل نے بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر ججز کا مؤقف ہے کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہیں، پشاور ہائیکورٹ اور سینئر وکلاء کی مشاورت سے خصوصی بنچ قائم کرنے کا یہ فیصلہ کیا، ہائیکورٹ کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سائلین اپنے کیسز کے بارے میں معلومات ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed