میرپور میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 24 اراکین گرفتار کر لیے گئے۔ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے بتایا کہ بیشتر گرفتار اراکین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی اور ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔ڈی سی کے مطابق مزید مشتبہ عناصر کی نگرانی کی جارہی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، کالعدم تنظیم نے تاجروں سے زبردستی ان کے کاروبار بند کروائے۔







