خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف عدنان قادری 9مئی کیس میں بری

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری 9مئی کیس میں بری ہوگئے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے عدنان قادری کو بری کردیا ۔
صوبائی وزیر عدنان قادری پر 9مئی واقعات میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بولنے اور تھوڑ پھوڑ کا الزام تھا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر عدنان قادری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے تمام الزامات سے بری ہوگئے ہیں،جمہوریت کی بالادستی اور عوامی خدمت کے نصب العین پر قائم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، عدلیہ اور قانون سے احترام کا رشتہ قائم رکھیں گے،اپنے وکیل حبیب اللہ مہمند کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے بہترین انداز میں مقدمہ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed